لیور پول کے محمد صلاح کندھے کے علاج کیلئے اسپین پہنچ گئے

جمعرات 31 مئی 2018 23:06

لیور پول کے محمد صلاح کندھے کے علاج کیلئے اسپین پہنچ گئے
میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) انگلش کلب لیور پول کیلئے کھیلنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر محمد صلاح اپنے زخمی کندھے کا علاج کرانے کیلئے اسپین پہنچ گئے ہیں تاہم اپنی آمد پوشیدہ رکھنے کی کوشش کرنے میں صلاح کامیاب نہ ہو سکے اور ایک مقامی چینل کے رپورٹر نے انہیں پہچان کر ان سے بات چیت کی کوشش کی ۔صلاح نے کسی سوال کا جواب نہیں دیا اور خاموشی سے روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

اسپین آمد پر صلاح نے چھجے والا لمبا کوٹ پہنا ہوا تھا اور وہ تنہا تھے تاہم ان کا بازو گلے میں ڈالی جانے والی پٹی سے آزاد تھا جس کا مطلب یہ لیا گیا کہ ان کی انجری قدرے بہتر ہے۔ رپورٹر نے صلاح سے کوئی سوال کئے لیکن عام طور پر ہنس مکھ رہنے اور لوگوں میں گھل مل جانے والے صلاح اس دوران خاموش رہے اور انہوں نے کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔رپورٹر ان کا پیچھا کرتا رہا اور ورلڈ کپ کیلئے ان کی تیاری، سرگیو راموس کی جانب سے گرائے جانے کو اختیاری حرکت، اگلے سیزن میں رئیل میڈرڈ کی نمائندگی کے بارے میں پوچھا، جواب نہ ملنے پر اس نے ہمدردانہ انداز میں صلاح کا حال دریافت کیا اور کہا کہ بڑی تعداد میں لوگ ان کے بارے میں فکر مند ہیں تاہم مصری فٹبالر کی زبان کھلوانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :