وسطی امریکی ملک نکاراگوا میں احتجاجی مظاہروں کے دوران 11افراد ہلاک

مجموعی طور پر ایک ماہ سے جاری ان مظاہروں میں اسی سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں،مقامی میڈیا

جمعہ 1 جون 2018 13:40

مناگووا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) وسطی امریکی ملک نکاراگوا میں احتجاجی مظاہروں کے دوران کم از کم گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ۔ ملکی صدر ڈانئیل اورٹیگا کے خلاف ایک ماہ پہلے شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران یہ بدترین تشدد ہے۔

(جاری ہے)

ملکی میڈیا کے مطابق انسانی حقوق کے گروپوں نے کہاکہ ملک بھر میں جاری ان مظاہروں میں تقریبا اسی افراد زخمی بھی ہوئے ۔ یورپی پارلیمان نے حکومت کی طرف سے طاقت کے استعمال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس ملک میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ مجموعی طور پر ایک ماہ سے جاری ان مظاہروں میں اسی سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :