نشریاتی ادارہ میرے موکل کیخلاف جنسی ہراساں کی جھوٹی خبر شائع کرنے پر معافی مانگے ، 80 سالہ ہالی ووڈ اداکارہ مورگن فری مین کے وکیل کا مطالبہ

جمعہ 1 جون 2018 20:31

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء)بولی وڈ کے معروف اداکار 80 سالہ مورگن فری مین کے وکیل نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے مؤکل کے خلاف خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی جھوٹی خبر شائع کرنے پر معزرت کرے۔خیال رہے کہ رواں ماہ 24 مئی کو سی این این نے اپنی رپورٹ میں 8 خواتین کے حوالے سے بتایا تھا کہ انہیں 80 سالہ مورگن فری مین کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔

نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں جن 8 خواتین کا ذکر کیا تھا، اس میں ایک اسی ادارے کی انٹرٹینمنٹ رپورٹر بھی تھیں، جنہیں مورگن فری مین نے اس وقت جنسی طور پر ہراساں کیا جب وہ 6 ماہ کے حمل سے تھیں۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق مورگن فری مین نے اپنے ساتھ کام کرنے والی خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔

(جاری ہے)

تاہم اب مورگن فری مین کے وکیل نے سی این این کی خبر کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ادارہ ایسی خبر شائع کرنے پر معزرت کرے۔

مورگن فری مین کے وکیل رابرٹ شارٹز نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ انہوں نے سی این این کو اداکار پر الزامات لگانے والی خواتین کی جانب سے الزامات کے انکار کی ویڈیوز اور آڈیو ریکارڈنگ فراہم کردی۔مورگن فری مین کے وکیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے نشریاتی ادارے کو ایک خط بھی لکھا ہے، جس میں اسے بتایا گیا ہے کہ اداکار کے خلاف شائع کی گئی خبر بددیانتی، جھوٹ اور صحافتی اقدار کے خلاف ہے۔۔