افسران تعلیم، صحت، مرمت اور دیگر ترقیاتی کاموں کے بہتر معیار کو یقینی بنائیں ، ڈپٹی کمشنر سجاول

جمعہ 1 جون 2018 21:45

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر سجاول غضنفر علی قادری نے کہا ہے کہ افسران تعلیم، صحت، مرمت اور دیگر ترقیاتی کاموں کے بہتر معیار کو یقینی بنائیں اور کاموں کی خود نگرانی کریں۔ اسکیموں میں عام شاہرائوں کو ترجیح دی جائے جس سے عام لوگوں کو فائدہ ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیرصدارت آئل ، گیس کمپنی اور ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے چلنے والی اسکیموں کے متعلق اجلاس کے دوران کیا۔

اجلاس میں میں ان اسکیموں کا جائزہ لیا گیا جو زیر تکمیل ہیں۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی اسکیموں کے جلد معائنے بھی کئے جائیں گے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت جاری کی کہ جاری ترقیاتی اسکیموں کے جلد دورے کرکے رپورٹ دیں اور ترقیاتی کاموں کے معیار کو بہتر کرنے کے لیئے کوششیں جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ انجینئروں کو ہدایت کی کہ ترقیاتی اسکیموں پر ایمانداری ، سچائی اور محنت سے کام کریں تاکہ ان کا ثمر عوام کو مل سکے ۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرIسردار ریاض حسین لغاری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرٹو شنکر لال راٹھوڑ، ایگزیکٹیو انجینئر ورکس اینڈ سروسز عبدالسلام میمن، سپرنٹنڈنٹ انجینئر ورکس اینڈ سروسز نظیر احمد پلیجو، سب انجینئر ایجوکیشن ورکس محمد امین، اسسٹنٹ انجینئر محمد شیخ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :