پی ایس ڈی پی کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں صنعت وپیداوارکے مختلف منصوبوں پرکام جاری

ہفتہ 2 جون 2018 13:54

پی ایس ڈی پی کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں صنعت وپیداوارکے مختلف منصوبوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی)کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں صنعت وپیداوارکے مختلف منصوبوں پرکام جاری ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بوستان انڈسٹریل اسٹیٹ فیز ون، کوئٹہ انڈسٹریل اینڈ ٹریڈنگ اسٹیٹ فیز ٹومیں بنیاد ڈھانچے کی تعمیر، حیدر آباد میں انجینئرنگ سپورٹ سنٹر اورحب لسبیلہ میں لائٹ انجینئرنگ اپ گریڈیشن مرکز برائے ایس ایم ایز کے منصوبوں پر پیشرفت جاری ہے۔ ان میں سے بیشترمنصوبے آئندہ ایک دوسال میں پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیں گے ان منصوبوں پر نمایاں فزیکل و مالیاتی پیشرفت ہوچکی ہے۔ منصوبوں کی تکمیل سے صنعت وپیداوارکے شعبہ کو فروغ ملے گا اور ہنر مندوں کو تربیت کی فراہمی بھی ہوسکے گی۔

متعلقہ عنوان :