اکبر میموریل سیون اے سائیڈ فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 6 جون سے شروع ہوگا

ہفتہ جون 22:41

اکبر میموریل سیون اے سائیڈ فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 6 جون سے شروع ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء)اکبر میموریل سیون اے سائیڈ فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 6 جون سے ٹی اینڈ فٹ بال گرائونڈ میں شروع ہوگا، ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلی سید شرافت حسین بخاری کے بتایاکہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ میں تین ہزار روپے انٹری فیس مقررہ کی گئی جبکہ ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو ونر ٹرافی بمعہ 20 ہزار روپے، دوئم کو رنراپ ٹرافی بمعہ 10 ہزار روپے کیش انعام دیئے جائیں گے اس کے علاوہ ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی اور گول کیپر کا بھی انعام رکھا گیا ہے، ٹورنامنٹ قوانین کے مطابق ٹورنامنٹ کے دوران کسی قسم کا کوئی پروٹیسٹ نہیں کیا جائیگا، میچ ریفری اورٹورنامنٹ کمیٹی کا فیصلہ فائنل ہوگا، ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیموں کے عہدیدار اپنی ٹیموں کے ناموں کا اندراج ٹورنامنٹ کمیٹی کے چیئرمین شاید صدیق یا سیکرٹری عبدالرحمن کے پاس کرواسکتے ہیں، ٹورنامنٹ 9 جون تک جاری رہے۔