لیونل میسی اور نیمار جونیئر ہر گول اسکور کرنے پر ہزاروں بھوکے بچوں کے پیٹ بھرنے کا سبب بنیںگے

کھلاڑی اپنی ٹیموں کیلئے گول کرینگے تو امریکی کمپنی لاطینی امریکا اور کریبئن ریجن میں انعام کے طور پر ہر گول کے عوض 10 ہزار طالب علم بچوں کو مفت کھانا فراہم کریگی

پیر 4 جون 2018 13:10

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) فٹ بال کی دنیا کے دو عظیم کھلاڑی لیونل میسی اور نیمار جونیئر ہر گول اسکور کرنے پر ہزاروں بھوکے بچوں کے پیٹ بھرنے کا سبب بنیںگے۔

(جاری ہے)

ذرا ئع کے مطابق مشہور امریکی کمپنی ماسٹر کارڈ نے اعلان کیا ہے کہ ارجنٹائن کے فٹ بال لیجنڈ لیونیل میسی اور برازیل کے سپر اسٹار نیمار جونیئر فیفا ورلڈ کپ میں جب وہ اپنی ٹیموں کیلئے گول کریں گے تو کمپنی لاطینی امریکا اور کریبئن ریجن میں انعام کے طور پر ہر گول کے عوض 10 ہزار طالب علم بچوں کو مفت کھانا فراہم کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں عظیم کھلاڑیوں نے اس مہم میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ان بچوں کے لیے مزید اور کچھ کرنا چاہتے ہیں۔دوسری جانب ماسٹر کارڈ کمپنی کی ریجنل اسپوکس پرسن آنا ویرال کا کہناتھا کہ لاطینی امریکامیں 4 کروڑ افراد کو بھوک کا سامنا ہے جبکہ ان بھوکے افراد میں زیادہ تر کم سن بچے ہوتے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ ان کے چہروں پر مسکراہٹ لوٹادیں۔

متعلقہ عنوان :