گوتامالا میں لاوا کا پہاڑ پھٹنے کے نتیجے میں 22افراد ہلاک اور درجنوں زخمی،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

پیر 4 جون 2018 20:12

گوتامالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) گوتامالا میں لاوا کا پہاڑ پھٹنے کے نتیجے میں 22افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے گوتامالا میں ائیر پورٹ پر فضائی آپریشن معطل کردیا گیا 40 کلومیٹر تک راکھ کے بادل آمڈ گئے تفصیلات کے مطابق پیر کے روز امریکی ریاست گوتامالا میں لاوا کا پہاڑ زودار دھماکے سے پھٹ گیا اور بھاری تعداد میں لاوا کے فوارے پہاڑ سے نکلنا شروع ہوگئے جسکے نتیجے میں قریبی آبادی میں رہنے والے 22 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے اور کچھ ہی دیر میں 40کلومیٹر تک راکھ کے بادل اُمڈ آئے جسکے بعد گوتامالا حکام کو فضائی آپریشن بھی بند کرنا پڑا گوتامالا حکام نے ریاست میںایمر جنسی ڈکلئیر کردی ہے اور آفت ذدہ علاقوں میں پھنسے زخمیوں کیلئے بھی ریسکیو آپریشن شروع ہے گوتامالا کے لوگوں نے حفاظتی مقامات کی جانب منتقلی کا عمل بھی شروع کر دیا ہے ریسکیو حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے

متعلقہ عنوان :