گورنمنٹ مولا بخش ہسپتال کو مثالی بنانے بارے بھرپو راقدامات کئے جا رہے ہیں،کمشنر

منگل 5 جون 2018 15:58

سرگودھا۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن ندیم محبوب نے کہا ہے کہ گورنمنٹ میاں مولا بخش ہسپتال کو سرگودھا کامثالی ہسپتال بنانے اور مریضوں کی سہولیات کیلئے بھرپو راقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہسپتال میں نرسری وارڈ کوفعال بنانے کیلئے متعلقہ اداروں کوہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جبکہ ہسپتال میں مریضوں اور انکے لواحقین کے بیٹھنے اور پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ میاں مولابخش ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کی پرانی بلڈنگ کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔ کمشنر نے کہاکہ گورنمنٹ مولابخش ہسپتال گائنی مریضوں کیلئے سرگودھا ڈویژن کا سب سے بڑا ہسپتال ہے جہاں مریضوں کیلئے ضروری سہولیات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے ایم ایس کو ہسپتال میں نرسری وارڈ کو جلد ی مکمل کرکے اسے فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :