ولی عہد متحدہ عرب امارت کاابوظہبی کی تیز رفتار ترقی کے لئے 50 ارب درہم اقتصادی پیکج کا اعلان

بدھ 6 جون 2018 11:00

ابوظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور ملک کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین الشیخ محمد بن زاید آل نھیان نے دارالحکومت ابو ظہبی کی تیز رفتار اقتصادی ترقی کے تین سالہ پروگرام کے تحت 50 ارب درہم کے اقتصادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔متحدہ امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کی ہدایت پر ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ الشیخ محمد بن زاید آل نھیان نے 90 روز کے اندر اندر تین سالہ اقتصادی پروگرام کی تفصیلات جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس اقتصادی پروگرام کے تحت ابو ظہبی میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، توسیع، چھوٹے، درمیانے اور بڑے صنعتی، سماجی، اقتصادی اور خدمات کے شعبہ میں سول سیکٹر کو زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

جن کمپنیوں کو ابو ظہبی میں اپنی سروسز کے لیے دو سال کے قیام کی اجازت دی گئی ہے انہیں مفت ورک پرمٹ جاری کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ شہرمیں ترقیاتی شعبے میں کام میں دلچسپی رکھنے والی فرموں اور سرمایہ کاروں کو ان کی پسند کے شعبوں میں کام کے لیے فوری اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔

ترقیاتی شعبے میں کام اور سرمایہ کاری کا ماحول پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ الشیخ محمد بن زاید نے مقامی شہریوں کے لیے حکومتی اور پبلک سیکٹر میں اگلے پانچ سال تک کم سے کم روزگار کے 10 ہزار مواقع پیدا کرنے کے بھی احکامات صادر کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :