شارپ کمپنی کا سمارٹ فون ایکوس ایس 3 ہائی ایڈیشن (آج) لانچ ہوگا

بدھ 6 جون 2018 11:00

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) شارپ کمپنی اپنے سمارٹ فون ایکوس ایس 3 کا اپ گریڈڈ ورژن (آج) جمعرات کولانچ کرے گی۔ نئے فون میں پروسیسر اور میموری کو اپ گریڈ کیا جائے گا جبکہ دیگر خصوصیات وہی رہیں گی۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایکوس ایس 3 سمارٹ فون میں 6 انچ ڈسپلے ، سنیپ ڈریگن 660 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج دیا جائے گا۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 12 میگا پکسل اور 13 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے اور 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ شامل ہے۔سمارٹ فون کی بیٹری 3200 ملی ایمپیئر آورز اور اس میں وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی شامل ہوگی۔ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔

متعلقہ عنوان :