شمال مشرقی چین میں دھماکہ کے بعد کان میں پھنسے 23 کانکنوں کو زندہ باہر نکال لیا گیا

بدھ 6 جون 2018 14:44

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) شمال مشرقی چین میں دھماکہ کے بعد کان میں پھنسے 23 کانکنوں کو زندہ باہر نکال لیا گیاجبکہ کان میں زیر زمین دھماکہ سے 11 کانکن ہلاک اور 2 دیگر کانکن لاپتہ ہو گئے تھے۔ بدھ کو چین کے سرکاری میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہوامے ای نامی گروپ کی لوہے کی کچ دھات والی کان میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 9 دیگر کارکن زخمی ہوگئے تھے ۔

(جاری ہے)

ہوامے ای نامی گروپ صوبہ لائو نینگ میں بینزی نامی علاقہ میں چائنا نیشنل کول گروپ کمپنی کا ذیلی گروپ ہے ۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب کانکن کان کے اندرونی حصے میں کچ دھات کو اڑانے کے لئے دھماکہ خیز مواد پھیلا رہے تھے ۔ قبل ازیں سی سی ٹی وی فوٹیج کے حوالہ سے بتایاگیاتھا کہ کان کے داخلی راستہ کے دھامکہ خیز مواد سے لدا ٹرک دھماکہ سے جل اٹھا ۔ آخری اطلاعات کے مطابق دو شفٹوں میں 23کانکنوں کو زندہ بچا لیا گیا ہے ان تمام کانکنوں کی حالت بہتر ہے۔ امدای کارکن لاپتہ دو کانکنوں کی تلاش کاکام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :