انتخابات2018ء میں حصہ لینے کے لیے امیدواروں کی گہماگہمی میں اضافہ ہو گیا ، حیدرآباد ضلع کی3قومی اور6صوبائی نشستوں کے لیے تین دنوں میں 4سے زائد فارم کا اجراء ہو چکا ہے

بدھ 6 جون 2018 22:26

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) انتخابات2018ء میں حصہ لینے کے لیے امیدواروں کی گہماگہمی میں اضافہ ہو گیا ہے حیدرآباد ضلع کی3قومی اور6صوبائی نشستوں کے لیے تین دنوں میں 4سے زائد فارم کا اجراء ہو چکا ہے جبکہ بدھ کو قومی عوامی تحریک کے سربراہ اور جی ڈی اے کے امیدوار ایاز لطیف پلیجو نے پی ایس 62کاغذات جمع کرائے ہیں این اے 226پر پاک سرزمین پارٹی کے پلیٹ فارم سے سابق صوبائی وزیر نواب راشد علی خان نے کاغذات جمع کرائے ہیں انہوں نے پی ایس 65سے بھی کاغذات جمع کرائے اسی پی ایس 65پر پی ایس پی کے فاروق مشتاق شاہ اور پروفیسر علیم خانزادہ نے بھی کاغذات جمع کرائے ہیں علیم خانزادہ تعلیمی بورڈ حیدرآباد اور میر پور خاص کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں انہوں نے پی ایس 64سے بھی کاغذات جمع کرائے ہیں این اے 227پر پی ایس پی کے احمد رشید نے کاغذات جمع کرائے ہیں ۔