ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دیں گے،امریکی وزیر خارجہ

جمعرات 7 جون 2018 12:00

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکا کو ان رپورٹس کا بخوبی علم ہے جن میں بتایا گیا ہے کہ ایران یورینیم افزودگی کی مقداربڑھا رہا ہے،تاہم وہکسی صورت میں بھی ایران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یورینیم افزودگی کی مقدار میں اضافے کے حوالے سے ایرانی رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے ہرصورت میں روکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایران کو بھی ہمارے عزم کا اندازہ ہے کہ امریکا اسے من مانی کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے پابندیوں سے بچنے کے لیے ایران کے سامنے 12 شرائط پیش کی تھیں۔

متعلقہ عنوان :