نبی کریمؐ کا عفوو ودرگزر ہمارے لئے مشعل راہ ہے،اینٹ کا جواب پتھر سے ،ہاتھ کا جواب لات سے ،گولی کا جواب بم سے دینا درست نہیں ہے، رزق میں کشادگی کے خواہشمندوں کو چاہئے رشتہ داروں کیساتھ درگزر کریں ،معافی مانگنے والا طاقتور ہے اسے تنقید کا نشانہ نہ بنائیں ، مولانا محمد عمران عطاری کااجتماع سے خطاب

جمعرات 7 جون 2018 18:52

نبی کریمؐ کا عفوو ودرگزر ہمارے لئے مشعل راہ ہے،اینٹ کا جواب پتھر سے ..
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء)دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری نے کہا ہے کہ اگرنبی کریم ؐ کے عفوو ودرگزر کو تحریر کیا جائے تو بہت سی کتابیں لکھی جاسکتی ہیں ، نبی کریمؐکے عفوو ودرگزر کو معاشرے میں تقسیم کردیا جائے تو معاشرے میں محبت عام ہوجائے ،آپؐ نے ان لوگوں کو بھی معافی اور امان سے نوازا جو آپ ؐ کے خون کے پیاسے تھے ،آپ ؐکا عفوو ودرگزر اسلام کے ماننے والوں کیلئے مشعل راہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے بذریعہ ویڈیو لنک30دن کے تربیتی اعتکاف کے شرکاء سے بعد نماز فجربیان کرتے ہوئے کیا۔نگران شوریٰ نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں معافی مانگنے سے بے عزتی ہوجائے گی ایسا نہیں بلکہ معافی مانگنے اور معاف کرنے سے عزت بڑھتی ہے ،اینٹ کا جواب پتھر سے ،ہاتھ کا جواب لات سے ،گولی کا جواب بم سے دینا درست نہیں ہے ،لڑائی جھگڑا زیب نہیں دیتا ہے،شریف آدمی لوگوں کو دھمکیاں دینے اور ان پرظلم کرنے کی بجائے خود ظلم سہہ لیتا ہے ،اپنے مسلمان بھائیوں سے معافی مانگ لیں اور انہیں معاف بھی کردیں ،اگر آپ سے کو معافی مانگے تو اسے معاف کردیں اورمعافی مانگنے والے کو تنقید کا نشانہ نہ بنائیں۔

(جاری ہے)

مولانا محمد عمران عطاری نے کہا کہ معافی مانگنے والا طاقتور ہے کیونکہ معافی مانگنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ،جسے جنت میں محل کی خواہش ہو تو اسے چاہئے کہ ظلم کرنے والے کو معاف کردے ،محروم کرنے والے کو عطا کرے اور تعلق توڑنے والے سے تعلق جوڑے ،جسے عمر میں درازی اور رزق میں کشادگی کی خواہش ہواسے چاہئے وہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ درگزر کرے۔