حضرت امام علی ؑ نے اپنی ساری زندگی دین اسلام کی سر بلندی اور تحفظ ناموس رسالت ؐ کے لیے وقف کی

حضرت امام علی ؑکی حیات طیبہ تمام عالم اسلام کے لیے مشعل راہ ہے،مجلس عزاء سے مقررین کا خطاب

جمعرات 7 جون 2018 21:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) حضرت امام علی ؑ نے اپنی ساری زندگی دین اسلام کی سر بلندی اور تحفظ ناموس رسالت ؐ کے لیے وقف کی ، امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام بیک وقت صاحب سیف و قلم تھے ۔آپ کا ہر لمحہ عبادت خدا وندی میں گزرتا تھا آپ بے سہاروںکا سہارہ بنتے اور ظلم کے خلاف آواز حق بلند کرتے او ر فرماتے اے لوگوںہر ظالم کے مخالف رہنا او ر ہر مظلوم کے حامی و ناصر رہنا ۔

حضرت امام علی ؑکی حیات طیبہ تمام عالم اسلام کے لیے مشعل راہ ہے امام عالی مقام نے ہمیشہ بھائی چارے کا درس دیا اور امت مسلمہ کو اتفاق و اتحاد سے رہنے کی تلقین کی۔ اگر ہم بھی امام علی ؑکے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل پیرا ہو تو پورے دنیا کو امن و امان کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

اگرمولا علیؑ کی طرزز حکومت پر امت مسلمہ کے حکمران عمل پیرا ہوں تو پوری دنیا کو امن و آشتی کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے ۔

علی ابن ابی طالب نے جنگ احد،جنگ صفین،بدرو حندق کے میدان میں پرچم اسلام کو ہمیشہ کے لیے سربلندی و سرفرازی عطا ء کی آج ضرورت اس امر کی ہے کہ سیرت علی ابن ابی طالب عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت میں کامیابی و کامرانی حاصل کی جا سکتی ہے۔ ان خیالات کا بسلسلہ شہادت امیر المو منین حضرت علی ؑ ابن ابی طالب ؑگلشن شمال اڈیالہ روڈ متولی مسجد و امام بار گاہ ام البنین شیخ مظہر علی کے زیر اہتمام منعقدہ مجلس عزاء سے علامہ خورشید حیدر جوادی آف ہری پور،متولی مسجد و امام بار گاہ ام البنین مظہر علی ،مولانا سید ابرار رضوی ،عمران یوسف نے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

مجلس عزاء کے اختتام پرماتمی جلوس تابوت امیر المو منین حضرت علی ؑ ابن ابی طالب برآمد ہوا جس میںشہر بھر کی ماتمی تنظیموں نے نوخہ خوانی و سینہ کوبی کی جلوس کے اختتام پر متولی مسجد و امام بار گاہ ام البنین مظہر علی نے ملکی سلامتی ترقی کے لیے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :