ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی تیاری، پرتگال نے الجیریا، انگلینڈ نے کوسٹاریکا کو ہرا دیا

جمعہ 8 جون 2018 16:55

لزبن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) آئندہ ہفتے شیڈول ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلے میں جاری انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز میں پرتگال نے الجیریا اور انگلینڈ نے کوسٹا ریکا کو شکست دے دی۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ سے قبل مختلف ممالک کی ٹیمیں انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز کھیلنے میں مصروف ہیں، اسی سلسلے میں کھیلے گئے فرینڈلی میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال نے الجیریا کو با آسانی 3-0 گولز سے ہرا دیا، گونکالو نے 2 گولز کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، برونو نے ایک گول کیا، اسی طرح انگلینڈ نے کوسٹاریکا کو 2-0 گولز سے شکست دی، آئس لینڈ اور گھانا کے درمیان میچ 2-2 گولز سے برابر رہا جبکہ جنوبی کوریا اور بولیویا کے درمیان کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔