پتریاٹہ چیئر لفٹ کی سالانہ مینٹیننس اور تزئین و آرائش کا کام جاری، چیئر لفٹ کیبل کا رسیاحوں کے لیے عید الفطر کے دوسرے روز کھول دی جائے گی

جمعہ 8 جون 2018 18:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) پتریاٹہ چیئر لفٹ کی سالانہ مینٹیننس اور تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے چیئر لفٹ کیبل کا رسیاحوں کے لیے عید الفطر کے دوسرے روز کھول دی جائے گی۔سیکورٹی اقدامات کے پیش نظر چیئرلفٹ حدود کے چاروں اطراف خاردارتارلگائی جارہی ہے۔منیجر ٹی ڈی سی پی پتریاٹہ ریزرٹ کے انچارج محسن فضل نے افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہر سال پتریاٹہ چیئر لفٹ کی سیر کے لیے آنے والے سیاحوں کے رش میں غیر معمولی اضافہ ہو تا جارہا ہے جن کی سہولت کے لیے دورس اقدامات کئیے جا رہے ہیں ملک بھر سے پتریاٹہ ریزاٹ کی سیر کے لیے آنے والے سیاحوں کو سیر کو محفوظ بنانے کے لیے بھر پور اقدامات کیئے جارہے ہیں ان کی ہدایت پر بھاری بجٹ سے چیئر لفٹ اور کیبل کار کی مکینکل مینٹیننس کا کا م جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ایم ڈی ٹوراز م احمر ملک کی خصوصی ہدایات پر پتریاٹہ ریزارٹ پر سیاحوں کو اچھی تفر تح فراہم کرنے کے لیے جوش و خروش سے کام کیا جارہا ہے ان کا کہنا تھا کہ سالانہ میٹینس کے لیے 14رمضان المبارک کو چیئرلفٹ بند کر دی گئی تھی جو عیدالفطر کے دوسرے روز سیاحوں کے لیے کھول دی جائیگی جبکہ کوفول پروف سکیورٹی اور بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے بھی خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں- پتریاٹہ ٹاپ پر سکیورٹی کے لیے حفاظتی جنگلہ لگایا جارہاہے جو پہلے درمیانے اور ٹاپ کے تینوں سٹیشن پر لگایا جارہا ہے جبکہ خوبصورتی میں اضافے کے لیے رنگ وروغن سمیت پھول لگائے جارہے ہیں جبکہ بیوٹیفیکیشن کے بھی کام کئے جارہے ہیں اور عید الفطر کے دوسرے دن سیاحوں کے لیے چیئر لفٹ کھول دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :