سرگودھا،چک نمبر 71جنوبی کے گورنمنٹ ہائی سکول میں مزید بارہ کمروں کی تعمیر کا منصوبہ 24جون تک مکمل کرلیاجائیگا

ہفتہ 9 جون 2018 20:35

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) چک نمبر 71جنوبی کے گورنمنٹ ہائی سکول میں مزید بارہ کمروں کی تعمیر کا منصوبہ 24جون تک مکمل کرلیاجائیگا جبکہ ملٹی پرپز ہال کی تعمیر تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے جہاں تین سو کرسیوں اورفرنیچر کی فراہمی کر دی گئی ہے ۔ یہ بات آج ڈپٹی کمشنر کی زیر صدار ت چک نمبر 71جنوبی میں محکمہ تعلیم اور ہیلتھ کے منصوبوں پر کام کی رفتار کے جائزہ اجلاس میں بتائی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میںڈاکٹر نصرت چوہدری ‘ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹراسلم چوہدری ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شفیق الرحمان نیازی او رایکسین بلڈنگ خالد محی الدین کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں چک نمبر 71جنوبی کے رورل ہیلتھ سنٹر میںہیپاٹائٹس کے ٹیسٹوں اور الٹرا ساؤنڈ کی سہولیات مہیا کرنے کیلئے اقدامات کابھی جائزہ لیاگیا ۔ اسی طرح اجلاس میں چک نمبر 71 جنوبی میں ڈرینج سکیم پر بھی کام شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیاگیا ۔ اس سلسلے میں ایکسین ڈرینج کو اس منصوبے کی جلد تکمیل کی ضرورت پر زور دیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :