معروف مزدور رہنما و سرگرم رہنما پی ایس پی صغیر راجپوت کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

اتوار 10 جون 2018 20:30

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد کے صدر ندیم قاضی ، سینئر نائب صدر ، شعیب جعفری ، فہیم آرائیں ، افتخار احمد ، کامران خانزاہ ، جنرل سیکریٹری رضوان احمد گدی و دیگر ان نے معروف مزدور رہنما صغیر احمد راجپوت کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ساری زندگی بلدیہ حیدرآباد کے ملازمین و مزدوروں کی فلاح وبہبود، جدوجہد میں گزری اور انہوں نے ہر دور میں ملازمین کیلئے آواز حق بلند کی اوروہ غا ضبانہ و آمدانہ رویئے کے سامنے سیہ پلائی دیوار بن کر کھڑے رہے اس کا ثبوت متعدد ریفرنڈم میں بھاری مارجن سے کامیابی ہے اور ان کا احترام ہر طبقہ فکر میں پایا جاتا تھا ان کے انتقال سے ایک خلاء پیدا ہوگیا ہے جو عرصہ تک نہیں پورا ہوگا ، پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کے بعد انہوں نے بہت محنت کی اور اس پیرانہ سالی میں بھی وہ پی ایس پی اور مزدوروں کیلئے بھاگ ڈور کرتے تھے پاک سرزمین پارٹی ان کی خدمات کے صلے میں انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے اور دعا کرتی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جواررحمت میں جگہ دے اور لواحقین خصوصاً ٹائون انچارج عقیل راجپوت کو یہ عظیم سانحہ برداشت کرنے کی توفیق دے ۔

متعلقہ عنوان :