لاہور جنرل ہسپتال کے چلڈرن وارڈمیںزیر علاج مریض بچوں کو انجمن بہبود ی مریضاں اور امیر الدین میڈیکل کالج کے سٹوڈنٹس کی طرف سے عید کے تحائف تقسیم

اتوار 10 جون 2018 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) لاہور جنرل ہسپتال کے چلڈرن وارڈمیںزیر علاج مریض بچوں کو انجمن بہبود ی مریضاں اور امیر الدین میڈیکل کالج کے سٹوڈنٹس نے عید کے تحائف تقسیم کئے طلباء طالبات نے ہسپتال میں زیر علاج مریض بچوں کو کھلونے اوردیگر تحائف دیکھ کر خوشی سے پھولے نہ سمائے اور انہوں نے دلی مسرت کا اظہار کیا۔پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر آغا شبیر علی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمود صلاح الدین بھی اس موقع پر موجود تھے پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر آغا شبیر علی نے کہا کہ عید کے موقع پر بیماریوں میں مبتلا بچوں کو یاد رکھنا اور ان کی خوشیوں میں شریک ہوناہمارا مذہبی وقومی فریضہ ہے اور امیرالدین میڈیکل کے طلبا وطالبات مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے چلڈرن اور دیگر وارڈز کے مریضوں کے لئے اس کاوش کا اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج بچوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی وہ مختلف مریضوں سے بھی ملے اوران کی صحت اور علاج معالجے کے متعلق دریافت کیا۔ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عارف ظہیر،پروفیسر ڈاکٹر فریاد احمد،احمد فراز تارڑ اور قائداعظم یونیورسٹی سے رضوان احمد بھی اس موقع پر موجو تھے۔تحائف حاصل کرنے والے بچے خوشی سے اس قدر نہال تھے کہ اپنی بیماری کی تکلیف بھی بھول گئے۔چلڈرن وارڈ کے ڈاکٹروں نے بھی تحائف کی تقسیم کے عمل کو سراہا۔ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف بھی موجود تھا۔