ٹیم ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل مرحلے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی تو حمایت کیلئے روس جائونگا ،ْ فرانسیسی صدر کا اعلان

پیر 11 جون 2018 12:03

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ اگر ان کی ٹیم ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل مرحلے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی تو پھر وہ انھیں سپورٹ کرنے کیلئے روس جائیں گے۔

(جاری ہے)

ایمانویل میکرون نے ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کیلئے میرے تین الفاظ ہیں۔’’ اتحاد، کوشش اور اعتماد ‘‘ انھوں نے منگل کو ٹیم کے ٹریننگ سیشن کا بھی دورہ کیا تھا، میکرون نے کہا کہ میں نے کھلاڑیوں میں اعتماد دیکھا ہے، ہماری ٹیم ایونٹ میں شرکت کرنے نہیں بلکہ اسے جیتنے جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :