روس سے اچھے تعلقات مگر شام میں تمام شو وہ ہی نہیں چلا رہا ، بشارالاسد کا دعویٰ

روس کی شام میں مداخلت درست ، امریکا اور برطانیہ کی جنگی کارروائیاں کالونیل زمرے میں آتی ہیں،انٹرویو

پیر 11 جون 2018 13:38

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) شامی صدر بشارالاسد نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ روس ان کے جنگ زدہ ملک میں تمام شو چلا رہا ہے۔انھوں نے غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ ان کی حکومت اپنے روسی اور ایرانی اتحادیوں سے آزاد رہ کر کام کررہی ہے۔انھوں نے شام میں روس کی فوجی کارروائیوں کی تو تعریف کی ہے لیکن امریکا اور برطانیہ کی جنگی کارروائیوں کو کالونیل قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

بشارالاسد نے کہاکہ ہمارے روس سے گذشتہ چھے ،سات عشروں سے اچھے تعلقات استوار ہیں ۔انھوں ( روسیوں) نے ان تعلقات کے دوران میں کسی اختلاف کی صورت میں بھی اپنی بات منوانے کی کوشش نہیں کی۔انھوں نے اعتراف کیا کہ ان کی حکومت کے روس اور ایران کے ساتھ گذشتہ سات سال سے جاری تنازع کے دوران میں اختلافات رہے ہیں۔ان کے بہ قول یہ ایک فطری بات ہے لیکن آخر کار شام میں جو کچھ ہورہا ہے اور جو کچھ ہوگا،تو اس حوالے سے شامی فیصلہ ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :