ٹرسٹ پلازہ چوک میں گڑھے سے نکلنے والے سریئے بڑے حادثے کا موجب بن گئے

پیر جون 20:17

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) ٹرسٹ پلازہ چوک میں گڑھے سے نکلنے والے سریئے بڑے حادثے کا موجب بن سکتے ہیں اگر ان سریوں کو فوری طور پر نہ نکالا گیا تو یہ کسی جانی نقصان کا موجب بھی بن سکتے ہیں یاد رہے کہ یہ پُر اسرار گڑھا عرصہ دراز سے انتظامیہ کیلئے درد سر بنا ہوا ہے اس لئے مختلف ادوار میں پُر کیا گیا مگر یہ گڑھا بنیادی طور پر کسی طریقے سے بھی پُر نہ ہوا تو اس میں باقاعدہ طور پر لینٹر ڈالا گیا مگر یہ لینٹر بھی کار آمد ثابت نہ ہوا اور اس میں ڈالا گیا سریا باہر نکل آیا جو حادثات کا موجب بن رہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ اس گڑھے کو فوری طور پر پُر کیا جائی

متعلقہ عنوان :