میرضیاء اللہ لانگوکی کامیابی عوام کی کامیابی ہے،مشترکہ بیان

منگل 12 جون 2018 21:25

خالق آبادمنگچر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء)سیٹھ عطاء للہ لانگو، حاجی ہدایت اللہ لانگو، حاجی محمداسماعیل لانگواوردیگرنے کہاکہ میرضیاء اللہ لانگوکی کامیابی عوام کی کامیابی ہے امیدہے کہ وہ ا پنے بھائی میرخالدخان لانگوکی نقش قدم پرچل کرترقی کے سفرکومنزل تک پہنچائیں گے علاقے کے عوام میرخالدخان لانگواورمیرضیاء اللہ لانگو کی قیادت پرمکمل اعتمادکرتے ہیں اورالیکشن میں اس بات کوعوام واضح کرے گی کہ مفادپرستوں کااب اسمبلیوںمیں کوئی گنجائش نہیں ہے میرخالدخان لانگونے علاقے میں بلاتعصب اوربلاتفریق اقدامات اٹھاکر یہ ثابت کردیا کہ عوامی نمائندے پورے حلقے کے نمائندے ہوتے ہیں اس سے قبل منتخب نمائندوں نے اقرباء پروری کے علاوہ کوئی عوامی اجتمائی اقدام نہیں اٹھاسکے میرخالدخان لانگونے علاقے کوترقی کے راہ پرگامزن کیا۔