سرگودھا ، سائبریا سے نایاب پرندوں کی آمد کا سلسلہ جاری ،شکاریوں نے سون سکیسرکی پہاڑیوں کا رخ کرلیا

جمعہ 15 جون 2018 18:39

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) سرگودھا ڈویژن کے علاقہ کھبکی کی جھیل جوکہ ضلع خوشاب کی سون سکیسرکی پہاڑیوں پر واقع ہے سمیت مختلف مقامات پر سائبریا سے نایاب پرندوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے شکاریوں کی بڑی تعداد نے ان علاقوں کا رخ کرنا شروع کردیا ہے محکمہ وائلڈ لائف پرندوں کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہے جبکہ مختلف مقامات پر اعلیٰ شخصیات کے شکار کیلئے خود وائلڈ لائف پروگرام ترتیب دیتی ہے ماہر ماحولیات کا کہنا ہے کہ اگر شکار کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو آئندہ چند سالوں میں نایاب پرندوں کی اقسام میں کافی حد تک کمی ہوگی حکومت کو چاہیئے کہ وہ نایاب پرندوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کو یقینی بنائے۔