مقبوضہ بیت المقدس ، اسرائیلی افواج کی ظالمانہ کارروائیاں جاری،غزہ پر تازہ حملے، کارروائی میں نو ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا

پیر 18 جون 2018 12:50

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) مقبوضہ بیت المقدس کی سر زمین فلسطین پر اسرائیلی افواج کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں، اسرائیلی افواج نے غزہ کی پٹی پر تازہ حملے کئے ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں،کارروائی میں نو ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے پیر کی صبح غزہ پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر تازہ حملے کیے ہیں۔

(جاری ہے)

اسرائیلی حکام کے مطابق فلسطینیوں کی طرف سے جلتی ہوئی پتنگوں اور غباروں سے کے گئے حملوں کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ اس کارروائی میں نو ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں جنگجوں کے دو کمپاونڈز بھی شامل تھے۔ اسرائیلی فورسز نے اتوار کے دن بھی غزہ پٹی میں کارروائی کی تھی۔ ادھر فلسطینی شہری غزہ اور اسرائیلی سرحدی علاقوں میں اپنے ہفتہ وار احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :