پائل خان کی رحیم یار خان میں ڈیمانڈ بڑھ گئی، بیک وقت دو اسٹیج ڈراموں میں پرفارمنس

منگل جون 13:10

پائل خان کی رحیم یار خان میں ڈیمانڈ بڑھ گئی، بیک وقت دو اسٹیج ڈراموں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) اسٹیج کی خوبرو اداکارہ پائل خان کی رحیم یار خان میں ڈیمانڈ بڑھ گئی، بیک وقت دو اسٹیج ڈراموں میں پرفارم کررہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ پائل خان رحیم یار خان میں ہونے والے دو اسٹیج ڈراموں میں بیک وقت پرفارم کررہی ہیں جس میں اسٹیج ڈرامہ ’’مزے تے ماہیا ہن آن گے ‘‘ اور اسٹیج ڈرامہ ’’ نشیلے تیرے نین وے ‘‘ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

دونوں اسٹیج ڈراموں میں پائل خان نے اپنے دلکش رقص کے ذریعے ڈراموں بینوں کو دیوانہ بنا رکھا ہے اور ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر رحیم یار خان کے ڈرامہ پروڈیوسروں نے انہیں مزید ڈراموں میں کام کرنے کے لئے پیشکشیں کی ہیں جس کا ابھی تک پائل خان نے کوئی جواب نہیں دیا۔ توقع ہے کہ پائل خان عید کے بعد لاہور یا گوجرانوالہ میں شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کریں گی ۔

متعلقہ عنوان :