فٹبال ورلڈ کپ میں سینیگال نے پولینڈ کو ہرا دیا

منگل 19 جون 2018 23:40

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) فٹ بال ورلڈ کپ 2018 میں آج کھیلے گئے دوسرے میچ میں سینیگال نے پولینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے مات دے دی ہے۔ورلڈ کپ کے گروپ ایچ ہی کے دوسرے میچ میں سینیگال ، پولینڈ پر فاتح رہی اور انہیں دلچسپ مقابلے کے بعد 1-2کے مارجن سے شکست دی۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم کا پہلا گول 37ویں منٹ میں ہوا، جب پولینڈ کے اپنے ہی کھلاڑی تھیئگو کیونک کی غلطی کی وجہ سیان کے اپنے ہی گول میں بال چلی گئی۔

پولینڈ ابھی اپنے کھلاڑی کی غلطی سے سنبھل نہیں پائے تھے کہ 60ویں منٹ میں سینیگال کے مبائے نیانگ نے ٹیم کی جانب سے دوسرا گول کرکے حریف ٹیم کے خلاف 0-2کی برتری حاصل کرلی۔ پولینڈ گرزیگورز کرائچویاک نے میچ کے 86ویں منٹ میں گول کرکے حریف ٹیم کی برتری کو کم کیا تاہم وہ شکست سے چھٹکارا حاصل نہ کرسکے اور بلاآخر 1-2 سے میچ ہار گئے ۔یاد رہے کہ ایونٹ میں آخری میچ میزبان روس اور مصر کے درمیان کھیلا گیا۔

متعلقہ عنوان :