عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدرچیئرمین صفدر خان پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی

بدھ 20 جون 2018 19:10

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء)عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدرچیئرمین صفدر خان نے پارٹی کی صوبائی و ضلعی قیادت سے نالاں ہو کر اپنی23سالہ سیاسی رفاقتیں توڑ دیں،صوبائی جنرل کونسل کی ممبر شپ ضلعی عہدے اور بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا،آبائی گائوں کے عمائدین اور عوام کے ساتھ مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ہوگا۔