ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگے

جمعرات 21 جون 2018 13:48

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) رواں سال کے تیسرے بڑے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے قبل ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کل جمعہ سے انگلینڈ کے دارلحکومت لندن میں شروع ہوگا ،ْایونٹ 30 جون کو اختتام پذیر ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگے۔ سٹار رومانوی کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک سیمونا ہالپ نے شیڈول ایسٹبورن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کی ،ْ وہ ایونٹ میں عالمی نمبر دو ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی اور برطانیہ کی نمبر ایک کھلاڑی جوہانا کونتا کو جوائن کریں گی۔

متعلقہ عنوان :