اسپین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایران کو1-0سے شکست دیدی

54 ویں منٹ میں اسپین کے ڈیگو کوسٹا نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلائی جو آخر تک برقرار رہی

جمعرات 21 جون 2018 16:37

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) فیفا ورلڈ کپ میں گروپ اے کے میچ میں اسپین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایران کو 0-1 سے شکست دے دی،54 ویں منٹ میں اسپین کے ڈیگو کوسٹا نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلائی جو آخر تک برقرار رہی۔میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا، دنوں ٹیموں کے کھلاڑی گول کرنے کی سرتوٹ کوششیں کرتے رہے لیکن کسی کو کامیابی نہیں ملی۔

(جاری ہے)

دوسرے ہاف کے آغاز سے ہی اسپین کے کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور 54 ویں منٹ میں اسپین کے ڈیگو کوسٹا نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلادی۔ایران کی ٹیم کو گول کا ایک موقع ملا اور انہوں نے گیند کو جال میں بھی ڈال دیا تاہم ریفری نے فیصلہ دیا کہ گول ہونے سے پہلے گیند ایران کے ایک کھلاڑی کے ہاتھ سے ٹکرائی تھی اس لیے گول کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

اس کے بعد ایران کی ٹیم ہمت ہار گئی اور مقررہ وقت ختم ہونے پر میچ 0-1 سے اسپین کے حق میں رہا۔گروپ اے میں اب تک چاروں ٹیمیں اسپین، پرتگال، ایران اور مراکش 2، 2 میچز کھیل چکے ہیں، اسپین 4، پوائنٹس کے ساتھ پہلے، پرتگال 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، ایران تین پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور مراکش بغیر کسی پوائنٹ کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔

متعلقہ عنوان :