تربت ‘بلیدہ سے نعش برآمد‘ لیویز حکام نے قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا

جمعہ جون 12:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) تربت کے علاقے سے لیویز نے ایک شخص کی نعش قبضے میںلے لی۔ لیویز کے مطابق تربت کے علاقے بلیدہ سے لیویز نے خفیہ اطلاع ملنے پر ایک شخص کی نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچادی جسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔

(جاری ہے)

نعش کی شناخت نور بخش کے نام سے ہوئی۔لیویز نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔