ریونیو ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے اب تک 77کروڑ 69 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

جمعہ 22 جون 2018 12:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) وزارت منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں ریونیو ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 77کروڑ 69 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے رواں مالی سال میں79کروڑ روپے کے فنڈزمختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق حکومت نے ٹرانزٹ ٹریڈ منیجمنٹ سسٹم کے ترقیاتی کاموں کیلئے 14کروڑ، پورے ملک میں لینڈ ریونیو آفسز کے قیام کیلئی14کروڑ80لاکھ، گوادر میں ماڈل کسٹم کلکٹریٹ کی تعمیرکیلئی4کروڑ 40 لاکھ، اسلام آباد میں ریجنل ٹیکس آفس کی تعمیرکیلئی6کروڑ40 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔