18 رکنی اسلام آباد خواتین فٹ بال ٹیم کی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

امید ہے اسلام آباد کی ٹیم چمپئن شپ میں شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کریگی ،ْ سیکرٹری جنرل

جمعہ 22 جون 2018 12:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن نے شہلیلہ بلوچ قومی انڈر- 16 خواتین فٹ بال چمپئن شپ کیلئی18 رکنی ٹیم کی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد عرفان خان نیازی نے 18 رکنی ٹیم کی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ خواتین کھلاڑیوں میں امان آفتاب، علینہ،ایمان فرخ، ثانیہ بشیر، رمیشانیازی، شازیہ چننا، ایمان مقعید، ماہنور مشتاق، فیضا جبار، لیبا ملک، اقصی افضل، تراب، زرمینہ خان، کاشف جواد، فاطمہ نثار، ماہیم خان، ایمانیہ جنجوعہ اور حی سید شامل ہیں جبکہ محمود احمد کو ٹیم مینجر اور عبدالوحید کو کوچ مقرر کیا گیاہے، انہوں نے امید ظاہر کی اسلام آباد کی ٹیم چمپئن شپ میں شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کریگی۔