محکمہ جنگلات میں طلباء کی عملی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے نالج سٹی جنگلات کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، نگران وزیر جنگلات
صوبہ بھر میں جنگلات کی اراضی قابضین سے خالی کرانے کا مہم بھی جاری ہے جس کیلئے محکمہ میں سٹاف کی کمی کو ہنگامی بنیادوں پر پورا کرکے محکمہ پرمثبت اثرات مرتب ہونگے،محمد رشید خان کا اجلاس سے خطاب
اتوار 24 جون 2018 22:20
(جاری ہے)
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بنوں محمد شبیر خان ، چیف کنزرویٹر فارسٹ آف ساوتھ ریجن شفقت منیر ، ڈی ایف او کوہاٹ، ڈی اوایف او ڈی آئی خان اور ڈی ایف او بنوں کے علاوہ محکمہ کھیل کے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بنوں امیر زاہد شاہ ،کرک کے سپورٹس آفیسر اسماعیل خان اورسپورٹس آفیسر ڈی آئی خان اور لکی مروت بھی موجود تھے ۔
نگران وزیر محمد رشید خان نے کہا کہ درختوں کی پیدوار اور پرورش کو بہتر بنا کرپلائی ووڈ اور فرنیچر انڈسٹری منافع بخش لیول تک پہنچ سکتی ہے جو زیادہ تر سنٹرل ایشیاء سے بر آمد کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع میں شیشم کے درخت کی تیزی سے خاتمے کے مسئلے کا فوری حل نکال کر اضلاع کو زرخیز بنانے کی کوشش کی جائے اور شیشم کے امراض کی تشخیص و تصحیح کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ جنگلات کی افادیت اور پیداوار بڑھانے کیلئے عوام میں شعور اجاگر کرنا ناگزیر ہوگیا ہے تاکہ ماحول اور خطے کو زرخیز بنا کر آنے والے نسلوں کیلئے جنت کا نمونہ پیش کیا جائے۔ اس دوران نگران وزیر کو متعلقہ محکموں نے تفصیلی بریفنگ میں سٹاف کی کمی ، وسائل کی کمی کا ذکر کیا اور آئندہ کے لئے لائحہ عمل کے حوالے سے غور و غوض کیا گیا ۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.