لا آفیسر کے مسا ئل کے حل کیلئے بھر پو ر اقداما ت اُٹھا ئے جا ئیں گے ،ْ نگران وزیر قا نو ن

پیر 25 جون 2018 19:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء)خیبر پختو نخوا کے نگران وزیر قانو ن جسٹس (ریٹا ئرڈ) اسعد اللہ خا ن چمکنی نے پیر کے روز ڈسٹر کٹ اٹا رنی لیبر کو رٹ آفس پشا ور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے متعلقہ امو ر سے متعلق آگا ہی حا صل کی۔ اس مو قع پر خیبر پختو نخوا لا افیسرز ایسو سی ایشن کے صدر نو ر زما ن، جنر ل سیکرٹر ی ارشا د عالم، سنئیر نا ئب صدر فر حا ج سکند ر، نا ئب صدر صمد خا ن، ڈائر یکٹر لیبر محمد عر فا ن، سا بق سیکر ٹر ی لا مختا ر سمیت صو بے کے تما م اضلا ع کے اٹا رنی مو جو د تھے۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر لا ایسو سی ایشن کے عہدیداران نے وزیر قا نو ن کو اپنے مسا ئل خا ص کر سرو س سٹرکچر، الا ئونسز، گا ڑ یو ں کی فرا ہمی اور پر ومو شن جیسے مختلف مسا ئل سے اگا ہ کیا۔ وزیر قا نو ن نے لا افیسر ز کے مسا ئل کوگہر ی دلچسپی سے سنا اور یقین دلا یا کہ ان کے جا ئز مسا ئل کے حل کیلئے تما م تر اقداما ت اُٹھا ئے جا ئیں گے۔ اُنہو ں نے کہا کہ نگران حکو مت اپنے دور اقتدار میں عوامی فلا ح و بہبو د اور مختلف شعبہ زند گی سے تعلق رکھنے والے لو گو ں کی مشکلا ت میں کمی لا نے کیلئے بھر پو ر کو شا ں ہے۔