جب تک ہماری بیٹیاں تعلیم کے زیو رسے آراستہ نہیں ہونگی تب تک صوبہ کی ترقی وخوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، نگراں صوبائی وزیر بہبود آبادی فرزانہ کریم بلوچ

پیر 25 جون 2018 22:11

کوئٹہ.25جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) نگراں صوبائی وزیر بہبود آبادی ،سماجی بہبود واقلیتی امور اور ترقی نسواں فرزانہ کریم بلوچ نے چیئرمین ضلع زکواة کمیٹی حاجی بہر ام خان زہری کے ہمراہ گورنمنٹ ہائی اسکول ہدہ کا دورہ کیا ۔جہاں انہوں نے اسکول کے مختلف حصوں کامعائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر نے طالبات کو سکا لرشپ دینے کا بھی اعلان کیا ۔

انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہماری بیٹیاں تعلیم کے زیو رسے آراستہ نہیں ہونگی ۔تب تک صوبہ کی ترقی وخوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ۔اس سلسلے میں انہوں نے اسکول انتظامیہ کواپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور اساتذہ وطالبات کوخلو ص نیت کے ساتھ تعلیم کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :