ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئین شپ2018، شاہین تربیلہ نے سرائے صالح الیون کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

منگل 26 جون 2018 16:10

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئین شپ کے فائنل میچ میں شاہین تربیلہ نے سرائے صالح الیون کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کرڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئین شپ2018کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کا قابل فخراعزاز حاصل کر لیا،شاہین تربیلہ کی طرف سے محمدانیس،تیمور،حفیظ اورشہریارجب کہ سرائے صالح کی طرف سے واحد گول ظفرنے اسکور کیا ایمپائرنگ کے فرائض عابدحفیظ اورمحمد علی نے انجام دیے جب کہ جیوری ارکان میں مسلم خان اورعابد محمودشامل تھے۔

(جاری ہے)

ہاکی پلئیرانیس خان کے مطابق فائنل میچ کے پہلے کوارٹر میں سرائے صالح کے ظفر نے گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی جو لچھ ہی دیر بعدشاہین تربیلہ کے اسٹارپلئیرمحمد انیس نے پنلٹی کارنرپرگول اسکورکرکیبرابرکر دی اوردوسرے کوارٹر میں تیمورخان نے گول کر کے برتری مزید مستحکم کر دی جب کہ تیسے کوارٹر میں کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی تاہم بہت عمدہ کھیل دیکھنے میں آیااورآخری کوارٹر میں شاہین تربیلہ کی طرف سے حفیظ اورشہریارنے ایک ایک گول کر کے شاہین تربیلہ کا اسکور چارکر دیا اس طرح شاہین تربیلہ نے سرائے صالح کو ایک کے مقابلے میں چارگول سے شکست دے کر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئین شپ2018جیتنے کا قابل فخراعزاز حاصل کر لیاجس پر شائقین و ہاکی سپورٹرزنے چوہدری حق نوازکو ان کی ٹیم کی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :