ڈسٹرکٹ باسکٹ بال چیمپئین شپ 2018،ہری پور وائٹ نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

منگل 26 جون 2018 16:10

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) ڈسٹرکٹ باسکٹ بال چیمپئین شپ 2018کے دلچسپ و سنسنی خیزسیمی فائنل میچ میں ہری پور وائٹ نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہری پور گرین کو 44کے مقابلے میں54پوائنٹس سے شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کااعزازحاصل کر لیاجوآج ہری پور وائٹ اوربگڑہ کلب کے مابین کھیلاجائے گاقبل ازیں گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول نمبر1ہری پور میں کھیلے گئے سنسنی خیز سیمی فائنل میچ میں دونوں ٹیموں نے نہایت عمدہ اوردلکش کھیل پیش کیا ایمپائرنگ کے فرائض مایہ ناز کوچ نورالٰہی نے انجام دیے اس موقع پر جنرل سیکرٹری گل جان خان،ساجدسلطان،خرم شہزاد،ارشدتنولی،بابوریاض اوردیگر کے علاوہ شائقین کی کثیرتعدادبھی موجودتھی۔

(جاری ہے)

ہری پوروائٹ کی طرف سے ذیشان اورشفیق الرحمان جب کہ گرین کی طرف سے علی اورعمر نے زیادہ پوائنٹس اسکور کیے اوربھرپوردادحاصل کی۔

متعلقہ عنوان :