پی ایچ اے شہر کو خوبصور ت بنانے کیلئے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت مہم شروع کرے گی ،علی اکبربھٹی

منگل 26 جون 2018 23:23

ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی ڈیرہ غازیخان شہر کو خوبصور ت بنانے کیلئے 27جون سے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت مہم شروع کر دے گی اور پل ڈاٹ سے کالج چوک ، بنک روڈ اور دیگر شاہراہوں کو ماڈل بنایا جائے گا․ یہ بات ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے یہاں بتائی ․ انہوںنے بتایا کہ پی ایچ اے کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیںکہ وہ ٹیمیں بنا کر صفائی ، شجرکاری ، پودوں کی کانٹ چھانٹ او ردیگر اقدامات کو یقینی بنائے ․ دوسرے مرحلے میں رہ جانے والے علاقوں کو شامل کیا جائے گا ․ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایچ اے سید اعجاز حسین بخاری اور دیگر افسران موجودتھے ۔

متعلقہ عنوان :