مجھے ٹرافیاں جیتنے کی بہ نسبت بچوں زیادہ ہونے کی خواہش ہے ، سرینا ولیمز

اس خواہش کی تکمیل کیلئے ریٹائرمنٹ لینے کو بھی تیار ہو ں، معروف ٹینس سٹار

بدھ 27 جون 2018 14:17

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) معروف ٹینس سٹار سرینا ولیمز کا کہنا ہے کہ اب وہ ٹرافیاں جیتنے کی بہ نسبت بچوں کی زیادہ خواہشمند ہیں اور ان کی خاطر ریٹائر منٹ لینے پر بھی تیار ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سرینا کا کہنا تھا کہ بچوں کی خاطر وہ وہ پریکٹس کے ساتھ ساتھ اپنی بیٹی کی پرورش پر بھر پور توجہ دیتی ہیں، اس سے باتیں کرتے رہنے کو جی چاہتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حمل سے لے کر بیٹی کی پیدائش تک انہیں کوئی مشکل پیش نہیں آئی، جبکہ ان کی بیٹی کی پیدائش بھی سی سیکشن سرجری کے ذریعے ہوئی ہے۔واضح رہے کہ سرینا کا معروف عالمی جریدے کو دیا گیا یہ انٹرویو اگست کے شمارے میں شائع کیا جائے گا۔۔

متعلقہ عنوان :