لاہور،ڈی ڈی او ہیلتھ نے چیکنگ کے دوران کلینک کو سیل کر دیا

بدھ 27 جون 2018 21:08

لاہور۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق کی ہدایت پر ڈی ڈی او( ہیلتھ) شالیمار زون نے عامر روڈ پر واقع احسن کلینک پر چھاپہ مارا۔ ڈی ڈی او( ہیلتھ) شالیمار زون نے چیکنگ کے دوران عطائیت اور دیگر انتظامات نہ ہونے پر مذکورہ کلینک کو سیل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ا زیں ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق نے تمام ڈی ڈی ا وز (ہیلتھ) کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میںموجود عطائی ڈاکٹروں کے خلاف بھرپور کارروائی کریںاور اس کی رپورٹ ڈی سی آفس میں جمع کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں عطائیت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام کسی جگہ پر کسی عطائی ڈاکٹر کو پریکٹس کر تا ہوا دیکھے تو اس کی شکایت فور ی طور ضلعی انتظامیہ کو کریں تاکہ اُس کے خلاف بروقت کارروائی کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :