ڈیر ہ اسماعیل خان،جنرل سٹور میں آتشزدگی سے لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

بدھ 27 جون 2018 21:18

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) توپانوالا چوک اوراسلامیہ سکول کے قریب اچانک آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات گئے توپانوالاچوک پر سنگاپور سٹور کے سامنے دکان اوراسلامیہ سکول کے قریب واقع ایک دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ اس کے شعلے دوردورسے دکھائی دے رہے تھے ۔ ریسکیو1122کی فائرویکلزاورمقامی لوگوں نے مشکل سے آگ پرقابوپایاتاہم آگ سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکسترہوگیا۔