لاہور ہائی کورٹ میں 2 جولائی سے موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گا

ہفتہ 30 جون 2018 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2018ء) لاہور ہائی کورٹ میں 2 جولائی سے موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گا، 2 ماہ کی عدالتی تعطیلات کے دوران اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت ہو گی اور اس حوالے سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد ترامیمی روسٹر جاری کر دیا گیا، لاہور ہائی کورٹ کی پرنسپل سیٹ پر 2 جولائی سے 6 ڈویژن بنچ اور 27 سنگل بنچ اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت جبکہ معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد ہو گی، عدالتی تعطیلات کے دوران اوقات کار بھی تبدیل کر دیئے گئے ہیں، 2 جولائی سے لاہور ہائی کورٹ میں مقدمات کی سماعت صبح 9 بجے سے ایک بجے تک ہو گی۔