دنیا کے بلند ترین گراونڈ چترال میں تین روزہ شندور پولو فیسٹیول کا آغاز ہو گیا

ہفتہ 7 جولائی 2018 17:22

دنیا کے بلند ترین گراونڈ چترال میں تین روزہ شندور پولو فیسٹیول کا آغاز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2018ء) دنیا کے بلند ترین گراونڈ چترال میںہفتہ کو تین روزہ شندور پولو فیسٹیول کا آغاز ہو گیا۔چترال اور گلگت بلتستان انتظامیہ نے فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام تر انتظامات کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولو فیسٹیول دیکھنے کیلئے ملکی اور غیر ملکی شائقین کی بڑی تعداد چترال پہنچ چکی ہے جبکہ چترال اور گلگت بلتستان سے پولو کی چھ چھ ٹیمیں پولو فیسٹیول میں حصہ لیں گی۔اس موقع پر میوزیکل نائٹ،روایتی رقص،فوڈ سٹالز،پیرا گلائیڈنگ اور قومی نغمموں سمیت مختلف ثقافتی پروگرام بھی منعقد ہونگے۔مقامی،قومی اور غیر ملکی سیاحوں کی سہولت کیلئے ٹینٹ ویلج بھی قائم کیا گیا ہے۔ شندور پولو گراونڈ سطح سمندر سے 12149فٹ بلند چترال میں واقع ہے۔

متعلقہ عنوان :