بھوربن کائیاہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت نمبردار دلبہار عباسی انتقال کرگئے

جمعرات 12 جولائی 2018 00:50

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) بھوربن کائیاہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت نمبردار دلبہار عباسی منگل کی رات کو انتقال کرگئے مرحوم کی نمازجنازہ بدھ کے روز انکے آبائی کاہیاہ میں ادا کی گئی جنازہ میں مذہبی مذہبی،سیاسی،سماجی کاروباری شخصیات امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی ،اعلیٰ سٹیزن فورم مری حاجی شفاء الحق،سابق نائب ناظم مرزا سہیل بیگ،نائب صدر مری پریس کلب طفیل عباسی کے علاوہرمکتبہ فکر کے لوگوں ،اہل علاقہ اور عزیز اقارب نے کثیر تعدادمیں شرکت کی مرحوم ایک ملنسار اورہنس مکھ شخصیت کے مالک تھے۔