انگلش کلب سمر سیٹ نے کائونٹی چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی بلے باز اظہر علی کی خدمات حاصل کر لیں

پیر 16 جولائی 2018 17:40

انگلش کلب سمر سیٹ نے کائونٹی چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی بلے باز اظہر ..
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء)انگلش کلب سمر سیٹ نے رواں برس شیڈول کائونٹی چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی بلے باز اظہر علی کی خدمات حاصل کر لیں، کلب نے آسٹریلین بلے باز میٹ رینشا کے متبادل کے طور پر اظہر علی سے معاہدہ کیا ہے، رینشا انجری مسائل کے باعث سمرسیٹ کو دستیاب نہیں ہوں گے، معاہدے کے تحت اظہر علی سات کائونٹی میچز میں کلب کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

اظہر علی نے سمرسیٹ کے ساتھ معاہدہ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ کائونٹی کھیلنے سے میرے تجربے میں اضافہ ہو گا اور اس کے ساتھ ساتھ مجھے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے بہت کچھ سیکھنے کا موقع بھی ملے گا، کوشش ہو گی کہ عمدہ پرفارم کر کے کلب کو فتوحات دلوانے میں کردار ادا کروں۔