رائل شاکر امن سپورٹس فیسٹیول پروقار تقریب کے ساتھ اختتام پذیرہوگیا

پیر 16 جولائی 2018 18:17

رائل شاکر امن سپورٹس فیسٹیول پروقار تقریب کے ساتھ اختتام پذیرہوگیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) رائل شاکر امن سپورٹس فیسٹیول پروقار تقریب کے ساتھ اختتام پذیرہوگیا،دیر اپر میں سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا اٹھارہ روزہ دسواں رائل شاکر فلڈ لائٹس دیر اپر سپورٹس فیسٹیول میں آٹھ مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی دیر اپر سپورٹس کمپلیکس میں ہزاروں شائقین کی موجودگی میں سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہوا ‘اختتامی تقریب کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر مسرت زمان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ کمانڈر184 ونگ دیر اپر سکائوٹس الیاس ،آرگنائزنگ سیکرٹری رائل شاکر ‘چیئرمین فیسٹیول و ڈی ایس او مختیار حسین ‘اسسٹنٹ ابرار خان سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں‘فیسٹیول میں کھلاڑیوں نے کرکٹ ‘والی بال ‘فٹبال جونیئر و سینئر ‘ٹیبل ٹینس ‘بیڈمنٹس ‘رسہ کشی ‘باسکٹ بال اور ایتلھیٹکس وغیرہ میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا ‘ڈی جی سپورٹس بورڈ جنید خان نے اختتامی تقریب میں اپنے پیغام میں بتایا کہ ہماری پالیسیاں صاف ہیں ہماری کوشش ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ تمام سپورٹس وینیوز پر فلڈ لائٹس سہولتیں فراہم کی جائیں تا کہ نوجوانوں کو دن کے ساتھ ساتھ رات کو بھی وینیوز پر مقابلوں کی سہولتیں مل سکیں اس کے لئے بڑے جنریٹر بھی لگائے جا رہے ہیں ‘انہوں نے کہا کہ گرائونڈز کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ دیگر سہولتوں کی فراہمی کے لئے بھی صوبہ بھر میں اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے دیر سپورٹس فیسٹیول کی انتظامی کمیٹی کو مبارکباد پیش کی انہوں نے کہاکہ ہم نے مرد و خواتین بہترین کھلاڑیوں کے لئے سکالر شپس کا اجراء کیا تا کہ وہ بے فکر ہوکر اپنی تعلیم باآسانی جاری رکھ سکیں‘انہوں نے کہا کہ ہماری اب کوشش ہے کہ انٹرنیشنل سطح پر صوبے اور ملک کا نام روشن کرنیوالے کھلاڑیوں کو زیادہ معاشی سپورٹ دی جائے ‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر اپر مسرت حسین اور کرنل الیاس نے اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر دیر اپر عرفان اللہ محسود اور ڈی جی سپورٹس جنید خان کو خراج تحسین پیش کیا جن کی کاوشوں اور تعاون سے میگا ایونٹ کا انعقاد کیا گیا یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ممکن ہوا کہ دیر میں فٹبال اور کرکٹ کے میچ فلڈ لائٹس میں منعقد کئے گئے اس قسم کے فیسٹیول سے اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے ‘انہوں نے امن و امان کے قیام میں پاک آرمی کی خدمات کو سراہا‘کمانڈر184 ونگ دیر اپر سکائوٹس کرنل الیاس نے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیوں کا انعقاد نوجوانوں کے لئے انتہائی ناگزیر ہے اور اس سے ٹیلنٹ سامنے آئیگا