چین ، رواں سال کے پہلی5 ماہ میں صنعتی زونز کی آمدنی میں 8.13 کا اضافہ

منگل 17 جولائی 2018 13:50

چین ، رواں سال کے پہلی5 ماہ میں صنعتی زونز کی آمدنی میں 8.13 کا اضافہ
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) چین کے بڑے شہروں اور ساحلی علاقوں میں قائم ہونے والے اعلی سائنس و ٹیکنالوجی کے حامل ہائی ٹیک صنعتی زونز( ایچ ٹی آئی زی ) کی تعمیر میں بڑی پپیشرفت ہوئی ہے۔ چین کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق رواں سال مئی تک چین میں 156 ایچ ٹی آئی زیز قائم ہو ئے ہیں۔

(جاری ہے)

رواں سال 5 ماہ تک ان صنعتی زونز کی کل آمدنی 123کھرب یوآن تک جا پہنچی ہے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں8.13 فیصد زیادہ رہی۔

اس وقت تک چین کے 40 فیصد سے زیادہ اعلی سائنسی صنعتی و کاروباری ادارے مذکورہ ایچ ٹی آئی زیز میں قائم ہیں۔ چینی ہائی ٹیک ادارے دوسرے ممالک میں ریسرچ محکموںکے قیام، سرحد پار انضمام سمیت دیگر اقدامات کے ذریعے عالمی وسائل سے استفادہ کر رہے ہیں۔ گزشتہ سال کے اختتام تک چین کے ایچ ٹی آئی زیز نے دوسرے ممالک میں 994 ریسرچ سینٹرز قائم کئے ۔

متعلقہ عنوان :